موٹربائیکس، رکشوں اور ٹریکٹروں کی پیداوارمیں جولائی کے دوران کمی

اتوار 1 ستمبر 2019 13:40

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) موٹربائیکس،رکشوں اور زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی)کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹو موٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2019ء میں موٹربائیکس اور رکشوں کی پیداوار ایک لاکھ 9 ہزار 536 یونٹس ریکارڈ کی گئی ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار ایک لاکھ 52 ہزار536 یونٹ ریکارڈ کی گئی تھی،اسی طرح مالی سال کے پہلے ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار میں کمی کا تناسب 38.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی 2019ء کے دوران ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار 2 ہزار811 یونٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی 2019ء میں 4588 یونٹ زرعی ٹریکٹر تیار کیے گئے تھے۔ جولائی میں ٹرکوں کی پیداوار 347 یونٹ ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ٹرکوں کی ]پیداوار 856 یونٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح جولائی کے دوران بسوں کی پیداورکا حجم 61 یونٹ رہا ، گزشتہ سال جولائی میں بسوں کی پیداوارکا حجم 108 یونٹ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :