ْپاکستان کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کا127واں یوم پیدائش 8ستمبر کو منایا جائے گا

اتوار 1 ستمبر 2019 15:35

عارف والا۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) پاکستان کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کا127واں یوم پیدائش -8 ستمبر کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا وہ 8ستمبر1892 کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے اسکندر مرزا کے دورحکومت میں 12ستمبر1956 کو پاکستا ن کے پانچویں وزیراعظم بنے لیکن اکتوبر 1957میں انہوںنے صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بناء پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا حسین شہید سہروردی 1956سی1957 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ان کا قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ5 دسمبر1963 کو انتقال کرگئے تھے وہ اس وقت لبنان کے دارالحکومت بیروت میںمدفون ہیں ۔