اندرون اور بیرون ملک آنے اورجانے والی 13منسوخ ،متعدد تاخیر کاشکار،مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 1 ستمبر 2019 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) اندرون اور بیرون ملک آنے اورجانے والی 13منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،ایئر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 720،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312شامل ہے ۔

تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں یاض سے آنے والی پرواز 317،،ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471،،چائنہ ائر کی ارمچی سے آنے والی پرواز 6017،کویت جانے والی پرواز 502،ریاض جانے والی پرواز 318،اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242،ایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 623اورائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410شامل ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی۔

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی تمام ٹرینیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔ تاخیر کاشکارہونے والی ٹرینو ںمیں ،پاک بزنس ،ملت ایکسپریس ،خیبر میل ،قراقرم ایکسپریس ،عوام ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس ،کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس ، شالیمار ، تیز گام ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،جعفر ایکسپریس ،جناح ایکسپریس ،فرید ایکسپریس شامل ہے ۔