قیام پاکستان کے بعد بند ہونے والا سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ مندر 72 سال بعد ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا

اتوار 1 ستمبر 2019 15:50

قیام پاکستان کے بعد بند ہونے والا سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) قیام پاکستان کے بعد بند ہونے والا سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ مندر 72 سال بعد ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مندر کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ہندو برادری مندر میں پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کررھی ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے وسط میں واقع خوبصورت اور فن تعمیر کا شاہکار شوالہ تیجا سنگھ مندر کی تاریخی عمارت کو دیکھنے کیلئے ہر کوئی بے تاب ہے ۔

ہندو برادری نے مندر کھولنے پر حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔عبادت کیلئے کھولنے کے بعد دور دراز سے سیاح بھی اس مندر کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اور مندر کے نقش نگار کو اپنے کیمرے میں قید کررہے ہیں۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مندر کھولنے کے بعد اس کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔