کشمیری مسلمان بھارت کی غلامی ہرگز قبول نہیں کرسکتے ، سرفرازگیلانی

ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے اپناپنجہ استبداد ہٹا لے ورنہ ٹکڑے ٹکڑے ہونے کیلئے تیارہوجائے اقوام متحدہ اوراوآئی سی تماشا دیکھنے کے بجائے عملی حل نکالیں ، نظریاتی رہنماء

اتوار 1 ستمبر 2019 19:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) پاکستانی بچوں سمیت آزاد کشمیر کے بچوں نے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں اپنے کشمیربھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے کہ پاکستان اورکشمیر کا بچہ بچہ باہمت ہے ،دوہرا معیارچھوڑ کر مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج نکال لے ،ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء پی ایم ایل ( این ) پیرسیدسرفرازگیلانی نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی وآزادکشمیرکی عوام مقبوضہ کشمیر میں ظلم کاشکار کشمیری عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں تماشا دیکھنے کے بجائے عملی حل نکالے ، بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کاحق دے ، انہوں نے کہاکہ اوآئی سی کو بھی اپناکرداراداکرناچاہئے آج مقبوضہ کشمیر میں جوصورتحال بنی ہوئی ہے اوربنتی جارہی ہے ، بھارت کوروکاجائے ،کشمیری غیرت مند مسلمان ہیں وہ ہرگز بھارت کی غلامی کو قبول نہیں کرسکتے ، غیرآئینی اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی اصل حیثیت کو نہیں دبایاجاسکتا ،پیرسیدسرفرازگیلانی کاکہناتھاکہ جنت کسی کافرکوملی ہے اورنہ ہی ملے گی ،بھارت اپناپنجہ استبداد مقبوضہ کشمیر سے ہٹا لے ورنہ ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے لئے تیارہوجائے ۔