مظفرآباد میں علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقادکیا گیا

کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں 10لاکھ بھارتی فوج جدید سازوسامان کے ساتھ موجود ہے مگر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتی‘مقررین

اتوار 1 ستمبر 2019 19:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد،بھارت کی جانب سے آرٹیکل70اور 35اے کے خاتمہ کی شدید الفاظ میں مذمت،مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے جاری کرفیو،بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار ،عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں منعقدہ ایم اے اردو کی اختتامی ورکشاپ کی تقریب کو یکجہتی کشمیر سیمینار سے موسوم کر دیا گیا ،سیمینار سے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج انوار شریف پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم ،وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی ،افضال عالم سمیت دیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پرممتاز صحافی اسلم میر نے بھارت کی آئینی دہشت گردی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور جامعات ،سکالرز اور میڈیا کے کردار پر تفصیلی لیکچر دیا ،سیمینار کے شرکا نے سوالات بھی کیے ،مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نظریاتی تخریب کاری کو روکیں ،اردو ابلاغ کا ذریعہ اور قومی یکجہتی کا ایک بہترین ذریعہ ہے ،مقررین نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں 10لاکھ بھارتی فوج جدید سازوسامان کے ساتھ موجود ہے مگر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتی ،آرٹیکل 70اور 35اے کا خاتمہ کر کے مودی نے کشمیریوں کی غیرت کو للکاراہے ،مقبوضہ کشمیر میںایک ماہ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے ،اگر دنیا نے نوٹس نہ لیا تو اس خطہ میں سلگنے والی چنگاری پوری دنیا کو راکھ کا ڈھیر بنا دے گی ،کشمیر کے عوام کو پاکستان کی حکومت ،عوام با الخصوص مسلح افواج پاکستان پر مکمل بھروسہ ہے ،کشمیری بھارت سے آزادی اور ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،تقریب کے آخرمیں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔