رحیم یارخان، سپیریئرگروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ملک معراج خالد ایکسیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

اتوار 1 ستمبر 2019 20:30

رحیم یارخان۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) سپیریئرگروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ملک معراج خالد ایکسیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقادہوا جس کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری زکوٰة وعشر پنجاب چوہدری محمد شفیق، ڈی پی او رحیم یارخان عمرسلامت تھے۔تقریب میں شہرکے مختلف سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے ٹیچرزمدعو تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر شیخ ندیم منیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپیریئر گروپ کی یہ روایت ہے کہ ہرسال ملک معراج خالد ایکسیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد اساتذہ، جو ہمارے معاشرے کی تعمیروترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں،کو ایوارڈ سے نوازنا ہوتاہے اوران کو ٹربیوٹ پیش کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوعمرسلامت نے کہاکہ سپیریئرکالج شہر کا ایک بہترین ادارہ ہے جو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تمام سرگرمیوں شانہ بشانہ ہوتاہے، میں اس کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ رحیم یارخان کے تعلیمی میدان میں سپیریئر کالج ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اورآج مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے سپیریئر کالج اساتذہ کواتنی عزت اوراحترام دیتا ہے، انہوں نے کہاکہ جو قومیں اپنے اساتذہ کی عزت کرتی ہیں وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، استاد کا مقام بلاشبہ ایک بہت بڑا مقام ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :