خدشہ ہے بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کرے گا، عمران خان
بھارت نے کوئی کارروائی کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، دنیا خبردار رہے کہ جنوبی ایشیاء میں دو جوہری قوتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں،دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے کنونشن سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 1 ستمبر 2019 21:31
(جاری ہے)
بھارت کی کسی بھی کاروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بدقسمتی سے نائن الیون کے بعد ہرواقعے کو اسلام سے جوڑا جاتا ہے۔
اسلام امن کا مذہب اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو مسلمانوں کی رسول پاک ﷺ سے محبت ، عقیدت کو سمجھنا ہوگا۔آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ مذہبی جذبات کو نشانہ بنایا جائے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن ملک ہیں۔ خطے کا امن خراب نہیں کرنا چاہیے۔ جنگ آخری آپشن ہوتا ہے۔ کوئی باشعورملک یا طبقہ جنگ سے گفتگو کا آغازنہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے،دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ جنگ مسلط کی تواپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا کوئی ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔ مسئلہ کشمیرکے تین فریق ہیں۔ کشمیری قیادت اس وقت قید میں ہیں، نظربند ہیں، مذاکرات کون اورکیسے کرے گا؟ کشمیرمیں کرفیو لگا ہے، لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.