کامرس ڈیسک

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جولائی کے دوران 172.72 فیصد اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

پیر 2 ستمبر 2019 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں جولائی 2019ء کے دوران 172.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران برآمدات کا حجم 39.22 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی 2018ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 14.17 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 25.05 ملین ڈالر یعنی 172 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔