چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 3.04 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

پیر 2 ستمبر 2019 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پاک چین تجارت میں پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 3.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور دوران سال تجارتی خسارہ کی شرح 34.22 فیصد تک کم ہو گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران تجارتی خسارہ کی شرح 37.26 فیصد تھی جو گذشتہ مالی سال کے دوران 3.04 فیصد کی کمی سے 34.22 فیصد تک کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار سال کے دوران پاک چین باہمی تجارت کے حوالے سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں مسلسل کمی کا رجحان رہا ہے اور چار سال کے دوران تجارتی خسارہ کی شرح میں 9.45 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 43.67 فیصد تھا جو مالی سال 2016-17ء کیلئے 38.89 فیصد تک کم ہو گیا۔ اسی طرح مالی سال 2017-18ء کے دوران پاک چین باہمی تجارت میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کی شرح 37.26 فیصد تک کم ہو گئی جو گذشتہ مالی سال 2018-19ء کیلئے 34.22 فیصد تک کم ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :