وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 86 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری کر دیئے

پیر 2 ستمبر 2019 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 86 کروڑ 54 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 13 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پمز اسلام آباد میں ایچ وی اے سی پلانٹ روم کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ 90 لاکھ، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز II کے لئے 60 کروڑ، کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ، ای پی آئی پروگرام کے لئے 14 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔؂