یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز، ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ پری کوارٹر فائنل کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے

پیر 2 ستمبر 2019 11:24

یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز، ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک، دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر نہ صرف مقابلے سے دستبردار ہوگئے بلکہ میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے۔ یوں انکا میگا ایونٹ کا دفاع کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سوئس سٹار سٹین وارینکا کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈڈ سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ سے تھا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ سٹین وارینکا نے جوکووچ کے خلاف پہلے سیٹ 6-4 اور دوسرا سیٹ 7-5 سے جیتا تیسرے سیٹ میں انکو سربین کھلاڑی کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل تھی کہ جوکووچ کندھے کی انجری کا شکار ہو کر مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تین گرینڈ سلام مینز سنگلز چیمپئن سٹین نے میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :