میلو اور کیوبوٹ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

پیر 2 ستمبر 2019 12:18

میلو اور کیوبوٹ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاس کیوبوٹ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ انکو پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر اور انکے پرتگال کے جوڑی دار جائو سوسا نے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے ناٹ آئوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر اور انکے پرتگال کے جوڑی دار جائو سوسا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاس کیوبوٹ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر 7-6(7-2) اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :