ْجمی مرے اور میٹک سینڈز نے یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹرا فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی

پیر 2 ستمبر 2019 12:18

ْجمی مرے اور میٹک سینڈز نے یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹرا فائنل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) برطانوی ٹینس سٹارجمی مرے اور انکی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں برازیل کے برونو سواریز اور ابکی امریکی جوڑی دار نیکولی ملیچر کو شکست دی۔

پیر کو امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کی امریکن جوڑی دار میٹک سینڈز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کے برونو سواریز اور ابکی امریکی جوڑی دار نیکولی ملیچر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :