ارجنٹائن کے مرکزی بینک نے زرمبادلہ کی خریداری محدود کر دی

پیر 2 ستمبر 2019 14:49

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) ارجنٹائن کے مرکزی بینک نے ملکی کرنسی پیسو کو سہارا دینے کے لیے زرمبادلہ کی خریداری محدود کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد اس بینک نے حکم جاری کر دیا ہے کہ اب بڑے بڑے برآمدی اداروں کو زرمبادلہ کی خریداری اور بڑی رقوم بیرون ملک بھیجنے سے قبل مرکزی بینک سے اجازت حاصل کرنا ہو گی۔ ارجنٹائن میں قرضوں کا بحران گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شدید تر ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ملکی کرنسی پیسو کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں بیس فیصد سے زائد کی کمی بھی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :