ایک لاکھ 15ہزار سرکاری ملازمین کے ملازمین کے ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہ ہونے کیخلاف تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 2 ستمبر 2019 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں تعینات ایک لاکھ 15ہزار سرکاری ملازمین کے ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہ ہونے کیخلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں تعینات وفاقی و صوبائی حکومت کے ایک لاکھ 15ہزار ملازمین ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ ہیں۔غیر رجسٹرڈ ملازمین میںچلڈرن ہسپتال،جناح ،جنرل ،سروسزہسپتال ،گنگا رام،میو ہسپتال ،پولیس ،اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے اورلوکل گورنمنٹ کے زیادہ تر ملازمین ٹیکس نیٹ میں موجود نہیں ۔