لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر ستمبر 14:57

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن، بہاولپور اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیزہواؤں ،آندھی ،گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا، تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، راولپنڈی،اسلام آباد اور ہزارہ، مردان، ما لا کنڈ میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوںاور گرج چمک کے سا تھ مو سلا دھار با رش ہوئی۔ پیر کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب 92 فیصد تھا۔