سپریم کورٹ نے قتل کیس میں ملزم محمد سہیل کو بری کر دیا ، ملزم محمد خان کی عمر قید کو برقرار رکھا

پیر 2 ستمبر 2019 15:03

سپریم کورٹ نے قتل کیس میں ملزم محمد سہیل کو بری کر دیا ، ملزم محمد خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے قتل کیس میں ملزم محمد سہیل کو بری کر دیا ، ملزم محمد خان کی عمر قید کو برقرار رکھا ۔سپریم کورٹ میں لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت عدالت نے محمد اقبال کے قتل کے ملزم محمد سہیل کو بری کر دیا جبکہ ملزم محمد خان کی عمر قید کو برقرار رکھا،ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد خان کو سزائے موت اور عامر سہیل کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،ہائی کورٹ ملزم محمد خان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا جبکہ عامر سہیل کی عمر قید کو برقرار رکھا تھا۔

وکیل مقتول نے بتایاکہ 2004 میں سرگودہ کے علاقے جہال چکیاں میںمحمد اقبال کو قتل کیا گیا، وکیل مقتول نے کہاکہ محمد اقبال کو سینے میں دو گولیاں لگیں۔ وکیل ملزم نے کہاکہ واقعہ کے وقت ملزم عامر سہیل کی عمر 16 سال تھی۔چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ میں خدشات موجود ہیں۔ وکیل ملزم نے کہاکہ عامر سہیل قتل میں برائے راست ملوث نہیں تھا۔