عمر اکمل نے بھی ”تبدیلی “ کی لپیٹ میں آنےکا اشارہ دیدیا

شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے:ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 ستمبر 2019 15:23

عمر اکمل نے بھی ”تبدیلی “ کی لپیٹ میں آنےکا اشارہ دیدیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2ستمبر2019ء) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے، غلطیوں سے سبق سیکھنے کے ساتھ بیٹنگ میں بہتری لانے پر بھی بہت کام کررہا ہوں۔29 سالہ باصلاحیت بیٹسمین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بورڈ حکام کرکٹ کی بہتری کے لیے جوکچھ کرنے جا رہے ہیں میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، میں مصباح الحق کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا، ڈپارٹمنٹ کیلئے کھیلنا شروع کیا تو وہ ساتھ تھے، محمد حفیظ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں، اگرمصباح کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکیا گیا تواس سے ٹیم کی کارکردگی کا معیاربلند ہوگا، بیٹسمینوں کوبھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ فٹنس جانچنے کے وضع کردہ پیمانے کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن میرے نزدیک سکلز کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، مجھے عمدہ پرفارمنس کے باوجود ماضی میں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن یقین ہے کہ نئی انتظامیہ کے آنے سے صورتحال میں بہتری آئیگی۔

(جاری ہے)

عمر اکمل نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے کا یقین ہے، ٹیم کیلیے بہترین صلاحیتوں کوبروئے کار لانا چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کلب کرکٹ پر ہی زیادہ توجہ ہے، نیٹ پرروز ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پریکٹس کررہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :