Live Updates

ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی

عمران خان کو نکالنے کی بھی کوئی بات نہیں ہو گی، عمران خان کے ساتھ موجود لوگ کرپٹ ہوں گے لیکن ان کا کوئی کرپشن کیس سامنے نہیں آیا۔ جنرل (ر) امجد شعیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 ستمبر 2019 15:26

ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 ستمبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ عمران خان کو نکالنے یا ڈیل کرنے کی کوئی بات اس وقت نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ آدمی اپنے لئے کوئی نہ کوئی راستہ ڈھونڈتا رہتا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے لوگ بھی کرپٹ ہوں گے لیکن ایک سال کے دوران ان کا کوئی کرپشن کا کیس نہیں نکلا لیکن سابق حکومت میں ایسے لوگوں کا کیوں احتساب نہیں کیا گیا؟ اگر کل کسی اور کی حکومت آجاتی ہے تو وہ بھی عمران خان کے بندوں کو پکڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کامران کیانی کو ملک واپس لانا چاہئیے، مجھے جس طرح اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹوں کا دکھ ہے اسی طرح کامران کیانی کا بھی دکھ ہے لیکن کوئی آج تک کسی کو واپس نہیں لا سکا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کا کہنا تھا کہ یہ دھرتی مُک مُکا کی ہے ، نوازشریف اور زرداری کو ایک کام کرنابہت اچھا آتا ہے اوروہ ہے ڈیل وغیرہ کرنا، سنا ہے کہ اومنی گروپ پانچ سو ارب پر آگیا ہے ۔

لیکن اس بار کوئی ڈیل نہیں ہورہی ۔ جبکی تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ڈیل کی باتیں کبھی نہیں رُکیں، تاہم ابھی تک ڈیل فائنل نہیں ہوئی کیونکہ پیسوں کا مسئلہ ہے ۔ مریم کی ریلیاں روک دی گئی ہیں اور ایک اہم ترین شخصیت کو ڈرا یاجارہا ہے کہ اگر آپ نے تحریک کو نہ روکا تو بہت کچھ کیا جائے گا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پریشر بے پناہ ہے اور راتوں کو جیلوں کو کُھلوا کر ملاقاتیں کی جاتی ہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرپٹ کو یہ کہہ کرچھوڑا جائے کہ سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے تو یہ ملک کے ساتھ ظلم ہوگا۔ ملک میں یہ قانون نہیں کہ کسی طاقت ورکوسزا دے سکے ، صرف مخالفین کو ڈرانے کے لیے احتساب کیا جاتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات