ہر ایک کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ سابق ایرانی صدر

عالمی طاقتوں کو کشمیر میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ،اُنہیں کشمیری عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔ سابق صدر محمود احمد نژاد کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 ستمبر 2019 15:38

ہر ایک کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ سابق ایرانی صدر
ایران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر 2019ء) سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای نے وادی کشمیر میں مسلمانوں کی ابتر صورتحال پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب ایران کے سابق صدر محمود احمد نژاد نے کشمریوں کے حق میں آواز اٹھا دی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق ایرانی صدر محمود احمد نژاد نے کہا کہ ہر ایک کو کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔

عالمی طاقتوں کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے ، اور انہیں کشمیری عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے دینا چاہئے.
۔خیال رہے کہ سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای نے وادی کشمیر میں مسلمانوں کی ابتر صورتحال پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشمیر کے تہذیب یافتہ عوام سے انصاف پر مبنی رویہ اختیار کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تہران میں ایرانی کے صدر حسن روحانی اور ان کے اراکین کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بھارت سے اچھے تعلقات تو ہیں مگر ہماری توقع ہے کہ بھارت منصفانہ رویہ اپنائے اور کشمیر کی تہذیب یافتہ قوم پر جبر نہ کیا جائے۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان و بھارت کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ خبیث برطانیہ ہے جو برصغیر میں ایسے حالات پیدا کرکے یہ علاقہ چھوڑ گیا،انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے کشمیر کے مسئلے کو طول دینے کے لئے خطے پر اس زخم کو تازہ رکھا۔

اسی حوالے سے حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ جب میں ایل او سی پر گیا تو ایک نوجوان نے کہا ہمارے قاتل مودی کو متحدہ عرب امارات میں ایوارڈ دیا جا رہا ہے،کیا پاکستان کی حکومت ہمارے محسن آیت اللہ علی خامنہ ای کو پاکستان کا سب بڑا سوال ایوارڈ دے گی؟۔یہ سن کر میں اچانک رک گیا۔میں اس نوجوان سے کوئی غلط بیانی نہیں کرنا چاہتا تھا میں خاموشی سے آگے بڑھ گیا۔