27ویں سپیشل پرسن کے قومی گیمز کے اتھلیٹکس کی مختلف کٹیگریزکے مقابلے ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہوگئے

پیر 2 ستمبر 2019 15:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) 27ویں سپیشل پرسن کے قومی گیمز کے اتھلیٹکس کی مختلف کٹیگریزکے مقابلے ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہوگئے،مجموعی طور پر پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ اتھلیٹکس کے مختلف ایونٹس میں چترال،صوابی،ملتان،لاہور،اور قبائلی اضلاع خیبر اور باجوڑکے کھلاڑیوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبر پختونخواکے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں ہونیوالے اتھلٹیکس کے شاٹ پٹ ویل چیئرمیں ایس ایل ایف پشاور کے طارق نے سونے پشاور ہی کے فیصل خان نے چاندی اور دیر اپر کے ناصرکانسی کا تمغہ جیتا،شاٹ پٹ سٹینڈنگ مقابلوں میں ضلع خیبر کے میاں جان فاتح رہے،خیبر کے گوزویول دوسرے اور یاسین تیسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

ڈسکس تھروسٹینڈنگ میں ایس ایل ٹی پشاور کے انعام پہلے،دیر بالاکے ناصر دوسرے اور پشاور کے عماد تیسرے نمبر پررہے۔

سی پی ریس میں پہلامقابلہ چترال کے ثناء اللہ نے جیتا،علی عباس نے اس کٹیگری میں چاندی اور مردان کے محمد خان نے کانسی کا تمغی اپنے نام کیا،اسی طرح بیساکی ریس میں باجوڑ کے فرمان اللہ نے پہلی،کرم کے محمد غنی نے دوسری پوزیشن جیت لی،جبکہ اسکے علاوہ اتھلیکٹیس میں مختلف کٹیگریز کے مقابلے کھیلے گئے ۔اختتامی تقریب کے موقع پرسٹیشن کمانڈرایبٹ آباد کبریگیڈیئرفیصل نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :