میکسیکو کی سافٹ بال ٹیم نے پہلی بار اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 2 ستمبر 2019 16:23

میکسیکو کی سافٹ بال ٹیم نے پہلی بار اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) 2020 ٹوکیو اولمپکس، میکسیکو اور کینیڈا نے سافٹ بال ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میکسیکو کی سافٹ بال ٹیم پہلی بار اولمپکس گیمز میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ بیس بال سافٹ کنفیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میکسیکو اور کینیڈا نے ڈبلیو بی ایس سی سافٹ بال امریکاز کوالیفائنگ رائونڈ میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میکسیکو کی ٹیم نے پہلی بار اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :