انگلش ٹی 20 لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز پرسوں ہوگا

پیر 2 ستمبر 2019 16:20

انگلش ٹی 20 لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز پرسوں ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) انگلش ٹی 20 کرکٹ لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز پرسوں بدھ سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کیلئے لنکا شائر، ایسیکس، گلوسٹر شائر، ڈربی شائر، نوٹنگھم شائر، مڈل سیکس، سسیکس اور ووسٹر شائر نے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل (کل) بدھ کو لنکا شائر اور ایسیکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

5 ستمبر کو دوسرے کوارٹر فائنل میں نوٹنگھم شائر اور مڈل سیکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا کوارٹر فائنل 6 ستمبر کو سسیکس اور ووسٹرشائر کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ 7 ستمبر کو چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں گلوسٹر شائر اور ڈربی شائر کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :