بنگلہ دیش بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

پیر 2 ستمبر 2019 16:20

بنگلہ دیش بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ہار ..
چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ کے دوسرے اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 123 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اسے 166 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، الامین 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

(جاری ہے)

افغان الیون کی جانب سے ظاہر خان نے تباہ کن بائولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان الیون نے آخری روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 14 رنز بنائے، اس طرح میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان الیون نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔