ْمالنگا کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کا پہلا بائولر بننے کیلئے مزید ایک شکار درکار

پیر 2 ستمبر 2019 17:06

ْمالنگا کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کا پہلا بائولر بننے کیلئے ..
پالے کیلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر لیستھ مالنگا کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید ایک شکار درکار ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں گے، اگر مالنگا کامیاب ہوئے تو وہ 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بائولر بن جائیں گے۔ مالنگا نے اب تک 99 وکٹیں لے رکھی ہیں۔