ایک اور کھلاڑی کرکٹ گیند سے زخمی ہوگیا

انڈیا گرین کے پریام گرگ کی گردن پر گیند لگ گئی،حالت خطرے سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 ستمبر 2019 17:20

ایک اور کھلاڑی کرکٹ گیند سے زخمی ہوگیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 ستمبر2019ء) دلیپ ٹرافی میں انڈیا گرین کے بیٹسمین پریام گرگ کی گردن پر گیند لگ گئی۔ پریام گرگ سلی پوائنٹ پوزیشن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ جب138ویں اوور میں راہول چاکر کی آخری گیند پر انڈیا ریڈ کے ایویش خان کا تیز شاٹ انہیں براہ راست لگا تاہم ہیلمٹ پر گردن کی حفاظت کرنے والے گارڈ نے انہیں بڑی انجری سے بچا لیا۔

اس موقع پر ساتھی کھلاڑی اور فزیو ان کی فوری مدد کو پہنچے۔ بعدازاں حواس بحال ہونے پر انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے مزید احتیاط کے تحت ان کا ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد انہیں مکمل فٹ اور بیٹنگ کرنے کے لیے اہل قرار دیا گیا ، انڈیا گرین کے فزیو پرشانت پنچادا کا کہنا تھا کہ ہم ان کی ایم آر آئی رپورٹس ایک اور ریڈیالوجسٹ کے پاس مشورہ لینے کے لیے بھیج رہے ہیں تاہم اب تک وہ مکمل طور پر فٹ نظر آرہے ہیں اور بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس میچ میں اب تک انڈیا گرین کی پوزیشن مضبوط ہے۔یاد رہے کہ نومبر2014ءمیں آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوگز کی گیند گردن پر لگنے سے ناکہانی موت کے بعد کرکٹ میں بلے بازوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ 

متعلقہ عنوان :