بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،15 منشیات فروش گرفتار

پیر 2 ستمبر 2019 17:49

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،15 منشیات فروش گرفتار، 600 گرام چرس، 10 لیٹرز کچی شراب اور 3730 گٹکے برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ کھورواہ انسپکٹر میھار علی سٹھیو بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کر کے چرس فروش عطا محمد ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد۔

مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ کڈھن سب انسپکٹر بشیر احمد چانڈیو بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کاروائی کر کیچرس فروش اللہ ڈنو شاہ کو گرفتار کر کے 150 گرام چرس برآمد کر لی۔ مقدمہ درج۔چوکی انچارج ٹاون بدین ASI محمد سالم کھوسو بمع اسٹاف نے بدین شہر میں دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش زکریا ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 200 گٹکے برآمد۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج۔بدین پولیس نے دیگر کاروائیوں میں منشیات فروش محمد رمضان شیدی کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر لیا جب کہ گٹکہ فروش ملزم بنام محمد سلیمان کنبھار اور محمد خان جونیجو کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 150 گٹکے برآمد۔ مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی بمع اسٹاف نے دوران گشت الگ الگ مقامات پر کاروائیاں کر کے 2 گٹکہ فروش شبیر کنبھار کو 300 گٹکہ سمیت جب کہ گٹکہ فروش حبیب اللہ خیبر کو 500 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کڑیو گھنور میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر ریاض حسین رند بمع اسٹاف نے دوران گشت مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 3 گٹکہ فروش عاشق پٹھان، غلام عباس اور ھرچند میگھوار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 1345 گٹکے برآمد۔ مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راھو انسپکٹر عرفان علی بھٹی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش محمد ابراھیم عرف ڈاڈو جتوئی کو 105 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو انسپکٹر محمد نواز سرائی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش بنام ٹیکم ریباری کو 105 سفینہ گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر میر محمد کلوئی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش راشد ملاح کو 500 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر مولچند بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے 525 سفینہ گٹکے برآمد کر لیے۔ جب کہ گٹکہ فروش عظیم بھرگڑی فرار ہوگیا۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔