راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

پیر 2 ستمبر 2019 18:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قلات، ژوب، میرپور خاص، کراچی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کراچی سمیت سندھ میں کہیں کہیں جبکہ سبی، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش شہید بینظیرآباد70 ، کراچی( فیصل بیس09 ،ماڈل آبزرویٹری 01)، سکرنڈ 41، کلوئی 35،چھور26، میرپورخاص21، بدین06 ،مٹھی10، حیدر آباد05 ، اسلام کوٹ، جیکب آباد 03، ڈپلو، نگرپارکر 02، خانیوال 38، سیالکوٹ 08، اسلام آباد(سیدپور 07، گولڑہ 05، بوکرہ 03) نور پور تھل، جوہر آباد 07 ، جہلم 05،اوکاڑہ 04 فیصل آباد، سرگودہا،03، منڈی بہائوالدین 02، رحیم یار خان01، سبی 06، تخت بائی05،چراٹ 04، سیدو شریف 03، لوئر دیر 01 اور کوٹلی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، دالبندین، دادو 41 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔