بھارت اے ٹیم نے جنوبی افریقہ اے کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

پیر 2 ستمبر 2019 19:05

بھارت اے ٹیم نے جنوبی افریقہ اے کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) بھارت اے ٹیم نے جنوبی افریقہ اے ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے، فاتح ٹیم نے 208 رنز کا ہدف 28ویں اوور میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ کو بارش کے باعث 30 اوورز تک محدود کر دیا گیا تو جنوبی افریقن اے ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، ہنری کلاسن 44، جان مین میلان 37 اور میتھیو بریٹزکی 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، دیپک چھاہار اور کرونل پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 27.5 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان منیش پانڈے نے 81 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، شیوام 45 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔اینرچ نورٹج اور جارج لنڈ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔