نوٹنگھم شائر نے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کے معاہدے میں 2 برس کی تجدید کر دی

پیر 2 ستمبر 2019 19:15

نوٹنگھم شائر نے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کے معاہدے میں 2 برس کی تجدید ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) نوٹنگھم شائر نے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کے معاہدے میں دو برس کی تجدید کر دی۔ نئے معاہدے کے تحت ہیلز 2021 سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے، انگلش اوپنر نے 2008ء میں نوٹنگھم شائر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)

ہیلز نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹنگھم کلب میرے گھر کی طرح ہے اور اس کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے حکام کی توقعات پر پورا اتروں۔