قائداعظم ٹرافی 20-2019 کا شیڈول جاری کردیاگیا

ایونٹ کے میچز 6 مختلف شہروں میں ہوں گے، قائداعظم ٹرافی کے31 میچز 9 مختلفوینیوز پر کھیلے جائیں گے

پیر 2 ستمبر 2019 18:36

قائداعظم ٹرافی 20-2019 کا شیڈول جاری کردیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 11 سال بعدبگٹی اسٹیڈیم  کوئٹہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ 14 ستمبر سے 9 دسمبر تک  ملک کے 9 مختلف گراؤنڈز میں جاری رہے گا۔

قائداعظم ٹرافی 20-2019 کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نےملک بھر میںگراؤنڈز کی دستیابی اور موسمی صورتحال کو مدنظر رکھا ہے۔



بلوچستان کرکٹ ٹیماپنے 4 میچزبگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ بلوچستان کرکٹ ٹیم بگٹی اسٹیڈیم میں اپنا پہلا میچ سدرن پنجاب کے خلاف کھیلے گی۔ میچ 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اسٹیڈیم میں دوسرا میچ سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چار روزہ میچ کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا۔ بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن 28 سے 31 اکتوبر تک خیبر پختونخواہ جبکہ4 سے 7 نومبر تک سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔



بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا۔ اسٹیڈیم میں آخری فرسٹ کلاس کرکٹ میچ اکتوبر 2008 میں میزبان بلوچستان اور سرحد کی ٹیموں کے درمیان  کھیلا گیا تھا۔بگٹی اسٹیڈیم اب تک 25 فرسٹ کلاس میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

ہارون رشید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی:

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر کوئٹہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میچز کا انعقاد پی سی بی کی پالیسی کا حصہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔ ہارون رشید پرامید ہیں کہ  قومی کرکٹرز کے ہمراہ میدان میں اترنے سے مقامی کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس میچز کا انعقاد خطے میں کھیل کے فروغ کا باعث بنے گا۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بگٹی اسٹیڈیم کے اردگرد کمرشل سرگرمیاں بڑھانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔



ہارون رشید نے کہا کہ کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کے دوبارہ آغاز سے خطے میں کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کی توجہ حاصل کی جاسکے گی۔کمرشل سرگرمیوں سے خطے میں روزگار کے مواقع بھیپیدا ہوں گے۔

ایونٹ کے وینیوز:

•    ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں 6 میچز
•    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 میچز (بشمول فائنل )
•    یو بی ایل اسپورٹ کمپلیکس میں 5 میچز
•    بگٹی اسٹیڈیم  کوئٹہ میں 4 میچز
•    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  3 میچز
•    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 3 میچز
•    کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز
•    جناح اسٹیڈیم  سیالکوٹ میں 1 میچ
•    اسٹیٹ بنک کراچی میں 1 میچ

قائداعظم ٹرافی کا پہلے راؤنڈ 14 سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پہلے راؤنڈ میں سندھ اوربلوچستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہوگا۔ سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ خیبر پختون خواہ اور ناردرن کرکٹ ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

دو حصوں میں تقسیم قائداعظم ٹرافی کا پہلا حصہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گاجو 4 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا۔

پہلے حصے کے اختتام پر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوجائے گا۔ یہ شیڈول آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں اسلیکٹرز کی معاونت کرے گا۔

فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کا آغاز بیک وقت ہوگا۔ اس سے ایچ بی ایل  پی ایس ایل کے فرنچائزز کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد ملے گی۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ نو ٹاس قانون متعارف کروارہا ہے۔

قانون کے مطابق مہمان ٹیم کوٹاس کیے بغیر پہلے بولنگ کرنے کا اختیار ہوگا۔اس قانون سےمیزبان ٹیم کاہوم ایڈوانٹیج کے نام پر اپنی مرضی کی پچز بنانے کے عمل کا سدباب ہوسکے گا۔

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ :

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون مقابلوں کا آغازبھی 14 ستمبرسے ہوگا۔ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 29 نومبر کو اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

ایونٹ کے تمام میچز 3 روز پر مشتمل ہوں گے تاہم فائنل میچ4 روز تک جاری رہے گا۔

سیکنڈ الیون کے 4 میچز آزاد جموں و کشمری کے شہرمر پورکرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔میرپور اسٹیڈیم میں سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان  کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے  میچز کامختلف  شہروں میں انعقاد پی سی بی کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

پی سی بی کا ویژن ملک بھر میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ماضی میں نظرانداز کیے گئے ریجنز میں ڈومیسٹک میچز کا انعقاد خطے میں کھیل کی ترقی کا باعث بنے گا۔

ہارون رشید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی:

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد سےقومی کھلاڑیوں کو بین الاقومی کرکٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سیزن میں پی سی بی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

ہارون رشید نے کہا کہ آئندہ سیزن قومی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لائےگا۔ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا شیڈول قومی کھلاڑیوں کوانٹرنیشنل کرکٹ میں دباؤ برداشت کرنے میں مدد دے گا۔

ڈومیسٹک سیزن سے  متعلق آئندہ اعلانات:

3 ستمبر:6 ٹمویں، کپتانوں اور ٹمں منجمنٹا کی تفصلا ت
5ستمبر: نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے توقعات
6 ستمبر: نوجوان کرکٹرز کے لیےآگے آنے کا راستہ