موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے سر انجام دیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 ستمبر 2019 19:13

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و ملازمین اپنے فرائض ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی محرم الحرام کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس افسران اور اہلکاران کو بریفنگ گلفام ناصر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، اے ایس پی/ایس ڈی پی اوصدر سرکل حناء منور ، ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوسٹی سرکل صابر حسین، ڈی ایس پی/ایس ڈی پی سلیم اکبرسوہاوہ سرکل سمیت ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات ، ٹریفک سٹاف اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکاران کی شرکت کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اہلکاران کو تاج مارکی میں بریفنگ دی ۔

اس موقع پر دسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے سر انجام دیتے ہوئے بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

تمام اہلکاران اپنے اپنے کارڈز آوایزں کریں گے ۔ جلوس /مجلس میں شامل آخری فرد کے جانے تک کوئی بھی اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس کو نہیں چھوڑے گا ۔

دوران ڈیوٹی جلوس /مجلس میں شامل ہونے والے تمام افراد کو انتظامیہ اور رضاکاران کی مدد سے چیک کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔تمام پولیس اہلکاران الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور اپنے گرد و نواح میں کٹر ی نظر رکھیں گے ۔ تمام ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات منتظمین سے مل کر مناسب فاصلے پر پارکنگ کا بندوبست کروائیں گے ۔ ٹریفک سٹاف دوران جلوس متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گا ۔ تمام ایس ایچ اوزاور ڈی ایس پیزاپنے اپنے سرکل ہائے میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :