تمام علماء کرام محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کا کردار ادا کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 ستمبر 2019 19:14

تمام علماء کرام محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تمام علماء کرام محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس موقع پر اے ڈی سی آر محمد میثم عباس ،اے ڈی سی جی سید نذارت علی ،اے سی فیضان احمد ریاض ،سی ایس او ایس آئی محمد افضل ،ایکسین آئیسکومحمد ذاکر ،انچارج سوئی گیس،سی ایس آئی رانا محمد اشفاق کے علاوہ علماء کرام اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے علماء کرام سے کہا کہ محرم الحرام میں ہم نے مذہبی رواداری کے جذبہ کے تحت امن و امان کو یقینی بنانا ہے اور اس میں تمام علماء کرام ہماری ٹیم کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کو ہم ملکر ناکام بنا سکتے ہیں انہوں نے آئیسکو ،سوئی گیس اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے تمام روٹس کے درمیان آنے والے پوائنٹس کو بہتر رکھیں اور ان پر اپنے ملازمین کی ڈیوٹی لگائیں اسی طرح میونسپل کمیٹی کے افسران اور سینٹری سٹاف صفائی اور ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور تمام افسر صفائی اور ستھرائی کے نظام کی نگرانی کریں اور صفائی کو یقینی بنائیں جس کو میں خود مانیٹر کروں گا۔