پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کاپی آئی اے بکنگ آفس اور دیگر دفاتر کا دورہ

پیر 2 ستمبر 2019 20:26

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کاپی آئی اے بکنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے بکنگ آفس اور دیگر دفاتر کا دورہ کیا۔مارکیٹنگ اور کارگو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ رواں عمرہ سیزن میں زائرین کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔رواں سال دو طیاروں کی شمولیت کے بعد منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ریونیو میں40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔مسافروں کا پی آئی اے پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ائر مارشل ارشد ملک نے کارگو کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کارگو کی ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا ۔انہوںنے کہاکہ ائر پورٹ پر مسافروں کو چیک-ان سے لے کر بورڈنگ تک رہنمائی فراہم کی جائے۔مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کیٹرنگ کے دورے کے دوران انہوں نے پروازوں میں کھانے کے معیار اور مسافروں کے پسندیدہ مشروبات فراہم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :