بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی

پیر 2 ستمبر 2019 20:34

بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں ریاستی سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں ملازمین کو مناسب اور مہذب لباس پہن کر دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دفاتر میں آنے والے ملازمین مناسب لباس پہن کر نہیں آتے جو دفتر کے کلچر اور اس کے نظم و ضبط کے خلاف ہے لہٰذا ملازمین دفاتر میں مناسب اور مہذہب لباس زیب تن کریں۔

متعلقہ عنوان :