محرالحرام میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات کے علاوہ بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے برقیات آفیسران سٹاف کے ساتھ ملکر کام کریں ،سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر

پیر 2 ستمبر 2019 20:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) سیکرٹری برقیات ظفر محمود خان نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات صارفین کی خدمت پر یقین رکھتا ہے محرالحرام کے مقدس مہینے میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات کے علاوہ بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے برقیات آفیسران سٹاف کے ساتھ ملکر کام کریں ، مذہبی اجتماعات کے دوران بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، مذہبی اجتماعات کی منتظمہ کمیٹیاں برقیات کے مقایم افیسران و ملازمین سے رابطہ رکھیں اگر کوئی شکایت ہو تو بروقت نشاندہی کی جائے ، تاکہ بروقت ازالہ ممکن ہو سکے ، محرم الحرام کے دوران مذہبی اجتماعوں اور مجلسوں میں برقی سہولیات کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، اجلاس میں محکمہ برقیات کے چیف سیکرٹری انجینئرز ، ایس ای و دیگر آفیسران شریک تھے ، سیکرٹری برقیات نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کا احترام ہم سب پر لازم ہے اس مہینے میں منعقدہونے والی مجلسوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے برقیات کے مقامی ملازمین کو الرٹ رہنا ہوگا ، انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ برقیات آفیسران اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں ، مجلس کے شرکاء کو بجلی کی سہولیات پہنچانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ، انہوں نے کہا کہ مجالس کی انتظامیہ شکایت اور پریشانی کی صورت میں برقیات کے مقامی ملازمین سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :