ریشبھ پانٹ کم ٹیسٹ میچز میں 50 شکارز کرنے والے بھارت کے پہلے اور مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے

پیر 2 ستمبر 2019 20:57

ریشبھ پانٹ کم ٹیسٹ میچز میں 50 شکارز کرنے والے بھارت کے پہلے اور مشترکہ ..
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 50 شکارز مکمل کر لئے، وہ کم میچز کھیل کر یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پہلے اور مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کریگ بریتھویٹ کا کیچ تھام کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

پانٹ 11ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کے پیچھے 50 شکارز مکمل کر کے ایڈم گلکرسٹ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، انہوں نے بھی اتنے میچز میں یہ اعزاز پایا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کم میچز میں وکٹوں کے پیچھے 50 شکارز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز مشترکہ طور پر مارک بائوچر، جونی بیئرسٹو اور ٹم پین کے پاس ہے، تینوں نے یکساں 10 میچز میں یہ سنگ میل عبور کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :