پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے فارمیٹ کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نکال دیا

نئے سیزن کے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے تمام فرسٹ کلاس گراونڈز بھی آئوٹ کر دیئے گئے

پیر 2 ستمبر 2019 20:57

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے فارمیٹ کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول سے پنڈی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) پی سی بی نئے فرسٹ کلاس سیزن میں جڑواں شہروں کے شایقین کرکٹ سے ہاتھ کر گیا اور نئے فارمیٹ کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نکال دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے سیزن کے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے تمام فرسٹ کلاس گراونڈز بھی آوٹ کر دیئے گئے ،شیڈول میں فرسٹ کلاس سیزن میں نادرن ٹیم کے تینوں میچز ہوم بنیاد پر کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں رکھے گئے ۔

کے آر ایل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو کلیئرنس کے بغیر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں، گزشتہ فرسٹ کلاس سیزن میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نے سات فرسٹ کلاس میچز کی میزبانی کی ۔ڈائمنڈ گرائونڈ اور مرغزار گرائونڈ میں بھی گزشتہ سیزن میں 10فرسٹ کلاس میچزمنعقد ہوئے۔