پی آئی اے کے ڈھانچے کی بحالی اور کفایت شعاری کے لئے اس وقت لئے جانے والے اقدامات کو زیر بحث لانے سے متعلق تحریک موخر

پیر ستمبر 22:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) ایوان بالا کے اجلاس میں پی آئی اے کو مالی مشکلات سے نکالنے کی غرض سے ڈھانچے کی بحالی اور کفایت شعاری کے لئے اس وقت لئے جانے والے اقدامات کو زیر بحث لانے سے متعلق تحریک موخر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا کہ اس معاملہ کو رواں سیشن میں ہی زیر غور لایا جائے۔ سینیٹر میاں عتیق شیخ کی رضامندی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان کی تحریک موخر کر دی۔

متعلقہ عنوان :