کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں بسوںاور رکشوں پر قومی اور کشمیر ی پرچم لگا دیئے گئے

پیر 2 ستمبر 2019 22:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ کی سربراہی میں ٹرانسپورٹروں نے اپنی گاڑیوں پر قومی اور کشمیری پرچم لگائیںاور اس سلسلے میں کوئٹہ شہر کی لوکل بسوںاور رکشوں پر قومی اور کشمیر ی پرچم لگا کر باقاعدہ اس مہم کا آغاز کردیا گیا اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ، آر ٹی اے عملہ، لوکل بس ایسوسی ایشن اور رکشہ یونین کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے اس موقع پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ پوری قوم جہاں اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہر فورم پر احتجاج اور حمایت کر رہی ہیں وہی ہمارے ٹرانسپورٹرز بھی اپنے کشمیریوں کے ساتھ ہیں اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں قومی اور اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں پر اسٹیکرز، بینرز اور پرچم لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ صوبے کے اندرون و بیرون روٹس پر چلنے والی تمام گاڑیوں، مال بردار اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ٹرانسپورٹرز اپنی مدد آپ اور جذبہ یکجہتی کے تحت پرچم لگا رہے ہیں اس سلسلے میں حمایتی بینرز، اسٹیکرز اور پرچم لگانے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت اور ان پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام پاکستانیوں بشمول ٹرانسپورٹرز اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود رادیت اور آزادی کی تحریک میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد ی نصیب ہوگی انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر پاکستان کشمیریوںکی آواز دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے عالمی قوتیں اور تنظیمیں بھی کشمیر کی آزادی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔