مہران یونیورسٹی اور ویسٹرن آسٹریلیا جونڈلپ کیمپس کے درمیان اساتذہ اور طلبہ کو یکساں تحقیقی مواقع دینے کا معاہدہ طے پا گیا

پیر 2 ستمبر 2019 22:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور ویسٹرن آسٹریلیا جونڈلپ کیمپس کے درمیان اساتذہ اور طلبہ کو یکساں تحقیقی مواقع دینے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ مہران پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور ویسٹرن آسٹریلیا جونڈلپ کیمپس کے ڈین مسٹر پروفیسر جو’لوکا اور ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹرنیشل ڈاکٹر علی رضا کیشاوارز نے شرکت کی، چیئرمین ڈاکٹر عبدالحق تنیو اور آفتاب مہیسر نے بھی تقریب میں شرکت کی، جونڈلپ کیمپس سے آئے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجینئرز پیدا ہو رہے ہیں جامعہ مہران سے آنے والے انجینئرز ہمارے وہاں تحقیق کی مد میں کافی بہترین کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کے مطابق جامعہ مہران سے جتنے بھی اساتذہ اور طالبعلم گریجویشن، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لئے منتخب ہوں گے ان کی ٹیوشن فیس جو فی سیمسٹر 31 ہزار آسٹریلوی ڈالرز ہے معاف کر دی جائے گی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ جامعہ مہران میں تحقیق کا مناسب ماحول میسر ہونے کی بدولت یہاں پر بہترین انجینئرز پیدا ہو رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ویسٹرن آسٹریلیا کی ایک بہترین کیمپس سے یہ معاہدہ طے پایا ہے جس سے ہمارے فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھرپور تحقیقی و تدریسی فائدہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :