لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں کیرئیر کائونسلنگ کا انعقاد

پیر 2 ستمبر 2019 23:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے لطیف ہال میں کیرئیر کائونسلنگ منعقدکیا گیا جس میں وائس چانسلر لمس پروفیسر بیکا رام دیوراجانی ،ریٹائرڈ میجر جنرل شوکت اقبال ،رجسٹرار ڈاکٹر غلام مرتضی دایو،ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر سروپ بھاٹیا،پروفیسر سہیل المانی ،ڈاکٹر سجن ہالیپوٹو نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خاص ریٹائرڈ میجر جنرل شوکت اقبال نے طلبہ وطالبات سے خطاب میں کہا کہ لمس کے فارغ التحصیل کے لیے جرمنی سمیت پوری دنیا میں ملازمت کے موقع موجود ہیں، لمس جامشورو کے فارغ التحصیل طلبہ پوری دنیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے لمس یا ایل ایم سی کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہاکہ طلبہ و طالبات کی دورانِ تعلیم زیادہ توجہ تعلیم و مشاہدے اور عملی کام پر ہونی چاہیئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔