بھارتی آرمی چیف بھی پاکستان کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ

سابق افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط کردیا، گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے، پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار فیر میں مات دی ہے، بھارتی آرمی چیف

پیر 2 ستمبر 2019 23:10

بھارتی آرمی چیف بھی پاکستان کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) بھارت کا آرمی چیف بھی پاکستان کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوف زدہ،بپن راوت نے سابق افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے، پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار فیر میں مات دی ہے۔ دہلی میں سابق فوجیوں سے خطاب میں بپن راوت نے انتہائی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے کا انکشاف بھی کر دیا۔