Live Updates

وزیراعظم کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کے بیان کو سیاق و سبق سے ہٹ کر بیان کیا گیا

جوہری ٹیکنالوجی کے حامل دو ممالک میں تنازع نہیں ہونا چاہیے البتہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی: ترجمان وزارتِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 2 ستمبر 2019 23:50

وزیراعظم کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کے بیان کو سیاق و سبق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2019ء) ترجمان وزارتِ خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کے بیان کو سیاق و سبق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے حامل دو ممالک میں تنازع نہیں ہونا چاہیے البتہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

 
 خیال رہے کہ آج وزیراعظمعمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا، کشمیر کی صورتحال کو کوئی بھی انسانیت برداشت نہیں کر سکتی، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اگر وہ کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ ہوتا تو تب بھی میں آواز بلند کرتا، ہندوستان میں ہندوئوں کی بالادستی کی سوچ رکھنے والوں کی حکمرانی ہے جو نہ صرف ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ دنیا کے لئے بھی خطرہ ہے، سب کو اس نظریئے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا لیکن اس بیان کو غلط انداز مین بیان کیا گیا جس کی اب وزارتِ خارجہ نے وضاحت کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اگر وہ کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ ہوتا تو تب بھی میں آواز بلند کرتا، ہندوستان میں ہندوئوں کی بالادستی کی سوچ رکھنے والوں کی حکمرانی ہے جو نہ صرف ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ دنیا کے لئے بھی خطرہ ہے، سب کو اس نظریئے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے قدم بڑھائے تاہم کوشش کے باوجود ہمیں ایسے لگا کہ ہندوستان سپر پاور کے طور پر ہم پر ایک غریب ملک کی طرح شرائط عائد کر رہا ہے، اس پر حیرانگی ہوئی، سکھوں کو ایئرپورٹ پر ویزہ کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات