Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنان من گھڑت اور غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں، کسی بھی سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کا تحریک انصاف کی آئینی نظر ثانی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

منگل 3 ستمبر 2019 00:00

تحریک انصاف کے کارکنان من گھڑت اور غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں، ..
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ کارکنان من گھڑت اور غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں،کسی بھی سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی آئینی نظر ثانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عامر محمود کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو آئین سازی پر خصوصی محنت کررہی ہے اورآج کے اجلاس میں کسی بھی سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی تنظیمیں تحلیل کرکے ریجنز کی بحالی کا بھی فیصلہ نہیں کیا گیا،اس حوالے سے کمیٹی سفارشات کی تیاری کے مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوم ورک مکمل کرتے ہی سفارشات باضابطہ منظوری کیلئے وزیراعظم کی خدمت میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئینی نظر ثانی کمیٹی کے اجلاس کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور کارکنان من گھڑت، غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے آئین کی مختلف شقوں کا جائزہ لیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات