Live Updates

زبانی جمع خرچ پر نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتا ہوں، ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں، عمر ایوب خان

منگل 3 ستمبر 2019 10:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ زبانی جمع خرچ پر نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتا ہوں، ایک سال کے دوران ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں، ضلع ہری پور کو ماڈل بنانا مشن ہے۔ وہ گذشتہ روز خان پور کے علاقہ ممریال میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں رہنما تحریک انصاف سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے ارشد ایوب خان نے بھی جلسہ سے خطاب کیا اور علاقہ کیلئے واٹر سپلائی سکیم، گلیوں کی پختگی اور لنک روڈ کی تعمیر کے منصوبوں کا اعلان کیا جن پر قریباً 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ خان پور دارتیاں سے لیکر کلنجر کے پہاڑوں پر واقع گائوں کیلئے گیس فراہمی کے منصوبہ پر کام جاری ہے، اسے خدمت خلق کہتے ہیں، ہم زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی خدمت کرتے ہیں۔ گوہر ایوب خان جب پانی و بجلی کے وزیر بنے تو انہوں نے ہری پور کے ایک ایک گھر تک بجلی کی سہولت پہنچا دی، وہ بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، وہ خدمت خلق اور عزت کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات