آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان

منگل 3 ستمبر 2019 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان ہے تا ہم شا م کے اوقا ت میںلاہور، راولپنڈی,اسلام آباد ,ہزارہ ،ما لا کنڈ اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ35اور کم سے کم33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب75 فیصد تھا۔