Live Updates

کشمیری خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کے خوف میں مبتلا ہیں،جرمن میڈیا

کشمیری خواتین اپنے بچاو کے لیے لوہے کے راڈز اور ڈنڈوں کا بندوبست کرکے رکھتی ہیں،رپورٹ

منگل 3 ستمبر 2019 14:35

کشمیری خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کے خوف میں مبتلا ہیں،جرمن ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کے خوف میں مبتلا ہیں۔جرمن میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کا خدشہ ہے، خاص کر دیہی علاقوں میں یہ خطرات زیادہ ہیں،کشمیری ریسرچر عرشی قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی زبر دستی گھر میں گھس جاتے ہیں، کشمیری خواتین اپنے بچاو کے لیے لوہے کی راڈز اور ڈنڈوں کا بندوبست کرکے رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے عالمی دنیا کو بتا چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم و تششد کے لیے بھارتی آر ایس ایس غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔ اقوام عالم کو متنبہہ کرتا ہوں کہ اگر اس کی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور اٴْبھرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات