عار ف والا، سرکاری ہسپتال میں ٹریفک حادثہ کا معمولی زخمی انجیکشن لگنے سے جاں بحق

منگل 3 ستمبر 2019 16:45

عار ف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) سرکاری ہسپتال میں ٹریفک حادثہ کا معمولی زخمی انجیکشن لگنے سے موت کی نیند سوگیا، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں17/EB کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں خالد بشیر زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا لایا گیا جہاں پر ا انجیکشن لگانے پر خالد بشیردم توڑگیا، مقتول کے بھائی احسان نے بتایا کہ میرا بھائی ٹریفک حادثہ میں معمولی زخمی ہوا جس کو طبی امدادکیلئے سرکاری ہسپتال لائے سویپر کے انجیکشن لگانے پر وارڈ میں شفٹ کرتے جاںبحق ہو گیا۔ انہوں نے اعلی ٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔